آسٹریلیا نے مائیکل کلارک اور مائیک ہسی کی ریکارڈ ساز شراکت کی بدولت اپنی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر چھ سوانسٹھ رنزبناکر ڈیکلیئرڈ کردی اور بھارت کو پہلی اننگز میں چارسواڑسٹھ رنز کی پہاڑ جیسی برتری تلے دبادیا۔کپتان کلارک تین سوانتیس اورہسی ایک سوپچاس رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے۔ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے نامکمل اننگزچاروکٹ پرچار سوبیاسی رنز سے شروع کی۔تین گھنٹے کے کھیل میں بھارتی بولرز کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔آسٹریلیا نے ایک سوستتر رنز کے اضافے کے بعدچارسوانسٹھ رنز بناکراننگز ڈیکلیئرڈ کردی اورچارسواڑسٹھ رنز کی لیڈحاصل کرلی۔ یہ بھارت کے خلاف آسٹریلیاکادوسرابڑا اسکورہے۔ مائیکل کلارک اور مائیک ہسی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ تین سوچونتیس رنز کا اضافہ کیا۔بھارت نے اپنی پہلی اننگزمیں ایک سواکیانوے رنزبنائے تھے۔