سکاٹ لینڈ: شدید بارشیں، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

Scotland

Scotland

سکاٹ لینڈ(جیوڈیسک)سکاٹ لینڈ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کے بعدکئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکاٹ لینڈ میں شدید بارشوں سے کئی برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔ رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کئی علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔