انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم سکندر جتوئی کو 16 جنوری تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
پولیس سکندر جتوئی کو سخت حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لے کر آئی اور اسے وی آئی پی حیثیت دیتے ہوئے بکتر بند گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بٹھایا گیا۔عدالت نے سکندر جتوئی کو 16 جنوری تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
سکندر جتوئی نے عدالت کو درخواست دی کہ میں شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا ہوں اس لئے مجھے طبی سہولتیں دی جائیں جس پر عدالت نے سکندر جتوئی کی میڈیکل اور قانون کے مطابق دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔