خاتون کی اپنے چھ سالہ بچے کے ہمراہ سکھر بیراج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے خاتون اور بچے کو بچا لیا۔ سکھر بیراج کے گیٹ نمبر پندرہ سے ایک خاتون نے اپنے چھ سالہ کمسن بچے کے ہمراہ خود کشی کرنے کی خاطر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی خاتون کو چھلانگ لگا تا دیکھ کر وہاں پر موجود لوگوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور بچے کی جان بچالی اور دونوں کو وومین پولیس کے حوالے کر دیا۔ خاتون نے میڈیا کے سامنے کچھ بھی بات کرنے سے انکار کردیا اور نہ پولیس کو خود کشی کرنے کی وجہ بتائی وومین پولیس کی انچارج کا کہنا تھا کہ خاتون کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد دارلامان بھیج دیا جائے گا۔