لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب کا پیروکار نفرت پر یقین نہیں رکھتا، سکھ جہاں بھی ہوں پاکستان سے محبت کرتے ہیں ۔ لاہور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے مو قع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سکھ اور مسلم دوستی مثالی ہے۔ پاکستان میں ہندو، سکھ ، مسیحی اور دیگر مذاہب کو اقلیت نہیں کہتے وہ ہمارے بھائی اور برابر کے شہری ہیں۔
سکھ رہنماوں سردار چند بہادر سنگھ سکھ رہنما سردار ریشم سنگھ ببر سکھ رہنماء سردار من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ جتنی عزت پاکستان نے سکھوں کو دی ہے اتنی بھارتی وزیراعظم نے سکھ ہونے کے باوجود کبھی نہیں دی۔ سیمینار میں وزیر اعظم نے سکھ رہنماوں کے ساتھ بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس اور پاکستانی گلوکار شوکت علی میں بھی ایوارڈز تقسیم کئے۔