نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کو وی آئی پی سیکورٹی سے ہٹا کر شہر میں خواتین کے تحفظ پر تعینات کیا جائے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی پولیس سے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کو وی آئی پی حفاظت سے ہٹا کر شہر میں خواتین کے تحفظ پر تعینات کیا جائے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس کے ہزاروں اہلکار ججوں کی سکیورٹی پر معمور ہیں۔
پولیس کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ ان میں سے متعدد اہلکار خواتین کے تحفظ اور اس طرح کے دیگر مقاصد کے لئے تعینات کئے جا سکتے ہیں جس کے بعد عدالت نے پولیس کو اس حوالے سے رپورٹ دینے کے لئے گیار فرری کا وقت دیدیا۔