سگریٹ نوشی کی سزا ، رنبیرکپور کو بھی 200 روپے جرمانہ

Ranbir kapoor

Ranbir kapoor

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارت کے معروف فلمی خاندان کپور فمیلی کے چشم و چراغ کو بھرنا پڑ گیا دو سوروپے کا جرمانہ وہ بھی سگریٹ پینے پر۔ راک اسٹار رنبیر کپور مصروف تھے راجستھان میں بالی ووڈ فیورٹ گرل دیپیکا پیڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی شوٹنگ میں۔ وہاں کے مقامی اخبار نے راک اسٹار کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر شائع کردیں۔

پھر کیا تھا وہاں کی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے رنبیر کپور کے خلاف عدالت میں شکایت کردی۔ عدالت نے رنبیر کپور کو نوٹس بھجوائے ۔ وہ خود تو پیش نہیں ہوئے مگر ان کے وکیل نے دو سو روپے جرمانہ بھر کر جان چھڑائی۔ کیونکہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر جرمانہ نہ بھرا گیا تو اداکار کو چھ ماہ کی قید بھگتنا پڑ سکتی تھی۔