سہ فریقی سیریز:سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی ٹیم158رنز پر آؤٹ

cricket

cricket

سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم ایک سواٹھاون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میچ اکتالیس اکتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

سڈنی میں قائم مقام کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابرآلود موسم میں انکی ٹیم ابتداہی سے مشکلات کا شکار رہی اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ ڈیوڈ ہسی اٹھاون رنز کے سوا کوئی میزبان بیٹسمین اعتماد سے نہیں کھیل سکا۔فرویز محروف اور تھسیرا پریرا نے دو، دو وکٹیں لیں۔ تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔