آسٹریلیا نے بھارت کو سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پینسٹھ رنز سے شکست دیدی۔ میلورن میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث بتیس، بتیس اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نے پانچ وکٹ پر دو سو سولہ رنز بنائے۔ میتھیو ویڈ نے سڑسٹھ، ڈیوڈ ہسی نے اکسٹھ اور مائیک ہسی نے پینتالیس رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارتی ٹیم ایک سو اکیاون رنز پرآٹ ہوگئی۔ ویرات کوہلی نے اکتیس اور مہندرا سنگھ دھونی نے انتیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کلنٹ ماکے نے چار، مچل اسٹارک اور زیویئر ڈھورٹی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔