سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھارت اور سری لنکا کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔ بھارت کوآخری گیند پر فتح کیلئے چار رنز درکار تھے لیکن کپتان مہندرا سنگھ دھونی تین رنز بناسکے۔
ایڈیلیڈ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر دوسو چھتیس رنز اسکورکئے۔ دنیش چندی مل نے اکیاسی، مہیلا جے وردنے تینتالیس اورسنگاکارانے اکتیس رنز بنائے۔ ونے کمار نے تین اور ایشون نے دو وکٹیں لیں۔
جوابی اننگز میں سچن ٹنڈولکر، ورات کوہلی اورروہت شرماپندرہ پندرہ رنز بناسکے۔سریش رائنا نے آٹھ رنز بنائے۔ گوتم گمبھیر پھر نروس نائٹیز کا شکار ہوئے اور اکیانوے رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔لاستھ مالنگاکے آخری اوور میں بھارت کوجیت کیلئے نو رنز اور سری لنکا کو ایک وکٹ درکار تھی۔ بھارت آٹھ رنز بناسکا۔ بھارت نے بھی نو وکٹوں کے نقصان پر دوسوچھتیس رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔