سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر دو سو انہتر رنز بنائے۔
ڈیوڈ ہسی باہتر اور ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والے پیٹر فورسٹ چھیاسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ ونے کمار اور امیش یادوو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گوتم گمبھیر کے بانوے اور کپتانی دھونی کے چوالیس رنز کی بدولت بھارت نے ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کلنٹ ماکے نے تین اور زیوئیر ڈوہرٹی نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا سرفہرست اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔