سہ فریقی کانفرنس ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی انقرہ پہنچ گئے

Ankara

Ankara

انقرہ (جیوڈیسک) انقرہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پاکستان، افغانستان اور ترکی کی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے انقرہ پہنچ گئے۔ دو روزہ کانفرنس میں پاکستان، ترکی اور افغانستان کے صدور، وزرائے خارجہ اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کررہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انقرہ میں ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں افغانستان میں طالبان کے ساتھ جاری مفاہمتی عمل اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی تعلقات اور رابطوں میں بہتری کیلئے بات چیت کی جائے گی۔