سیاستدان ، تجزیہ نگار اورسروے کنندگان امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں
Posted on January 29, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں انتخابات شفاف ہوگئے اور حقیقی معنوں میں محب وطن و عوامی حکومت وجود میں آگئی تو پھر پاکستان پر خفیہ امریکی تسلط کا خاتمہ ہوجائے گا اور اس کیلئے ایران کے تیل کے ذخائر اور افغانستان میں پوست کی کاشت پر قبضہ نا ممکن ہوجائے گا جو یقینا خطے میں امریکی، اسرائیلی اور بھارتی مفادات کے نقصان کا باعث بنے گا اسلئے امریکہ پاکستان میں شفاف انتخابات نہیں چاہتا اور اس کی خواہش ہے کہ روایتی انتخابات کے ذریعے پاکستان میں صرف چہروں کی تبدیلی عمل میں آئے جبکہ اقتدار ہمیشہ کی طرح امریکہ کے ہی ہاتھ میں رہے۔
روشن پاکستان پارٹی (محب وطن ) کے چیئرمین امیر پٹی نے روشن پاکستان مرکز پر آنے والے مدیران اخبارات سے وائس چیئرمین اسلم خان اورنائب صدر یونس سایانی کے ہمراہ ملاقات کی اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی و انقلاب کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں مگر انتخابات سے قبل پاکستان میں برھتی ہوئی امریکی مداخلت انتخابات کے التواء یا پھر ان کے خونیں ہونے کی جانب اشارہ کررہی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com