لاہور (جیوڈیسک) نائب وزیرا عظم چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ منفی سیاست کرنے والے مسلم لیگ، پیپلزپارٹی، سنی اتحاد کونسل اور دیگر و دینی قوتوں کے گرینڈ الائنس کا راستہ نہیں روک سکیں گے، اس اتحاد کا مقصد ملک و قوم کی خدمت ہے۔
لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر سمندری فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ کے رہنماں، سابق ارکان اسمبلی، ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحاد میں چاروں صوبوں کی قومی قوتوں کو متحد کے گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کریں گے۔ پرویز الہی نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں امیدوار کا انتخاب باہمی مشورے سیہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی وزارت اعلی کے دور میں پنجاب کے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔