سیاسی راہنماؤں ، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دانشوروں نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے چودہ نومبر کو ریفرنڈم کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ معراج محمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل ملک میں بڑے پیمانے پر فرقہ ورانہ فسادات کا خدشہ ہے ۔ طالبان الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کرسکتے ہیں اس لئے قائد اعظم کے پاکستان کی خاطر طالبان کے خلاف پورے معاشرے کو آواز بلند کرنا چاہئے ۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اقبال حیدر ، سید فیصل سعودی ، اقبال علوی ، ایم این اے کشور زہرہ اور دیگرکاکہناتھاکہ پاکستان کوطالبان سے بچانے کیلئے پورے قوم کو متحدہ ہونا پڑیگا۔ سابق سینیٹر اقبال حیدر نیسول سوسائٹی ، پیشہ ور تنظیمون سے اپیل کی کہ چودہ نومبر کو طالبان کے خلاف یفرنڈم میں حصہ لیں ۔