سیاسی مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔ صدر زرداری

Zardari

Zardari

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ،سندھ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا آغا سراج درانی، نادر مگسی، سید مراد علی شاہ و دیگر نے شرکت کی نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مجموعی سیاسی صورت حال، سندھ میں سیاسی اتحادیوں سے تعلقات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں لیاری آپریشن سے پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سیاسی مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر آصف زرداری کے ساتھ وزیر ا علی بلوچستان نے بھی ایوان صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔