مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا سیاسی موسم سرد ہے اسے گرم کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی خالق جماعت ہونے کے ناطے مسلم لیگ کا سر ہمیشہ اونچا رہا ہے۔ کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کو جتنا اعتماد مجھے اور مشاہد حسین سید پر تھا وہ کسی پر نہ تھا ،اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مشاہدحسین سید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ثابت کریگی کہ وہ بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ،بلوچستان کا مسئلہ مسلم لیگ ق نے اٹھایا انہوں نے کہاکہ نواب بگٹی کے معاملے پر آواز حق اٹھانے والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ کوئٹہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دینے کے سلسلے میں ہے۔