سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی اورنگی دھماکوں پر مذمت

Karachi Blast

Karachi Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اورنگی ٹاؤن قطراسپتال کے قریب دھماکے کی نواز شریف، عمران خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پر زور مذمت کی ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکوں کی پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اے این پی کے رہنماؤں اسفند یارولی اور شاہی سید نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجازقادری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذہبی رواداری برقرار رکھنے پر زور دیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے دھماکوں کی مذمت کی اور رینجرز اور پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولت دینیکی ہدایت کی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی دھماکوں کی مذمت ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔