سیاچن: خراب موسم کے باوجود امدادی کام جاری

siachen

siachen

سیاچن: (جیو ڈیسک) سکردو کے نواح میں گیاری سیکٹر میں پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفینٹری کی سکستھ بٹالین کے کیمپ کے برفانی تودے تلے دبنے والے 11سویلین سمیت 139 سکیورٹی اہلکاروں کو نکالنے کا کام بارش اور برفباری کے باوجود چوتھے روز بھی جاری ہے ،جس میں 60سویلین سمیت 286 جوان برف ،پتھروں ، کیچڑ اور مٹی کے ابنار کو ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امدادی کاموں میں ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی جا رہی ہے، حکام کے مطابق امریکہ کے بعد سوئیٹرز لینڈ سے تین رکنی اور جرمنی سے چھ رکنی ماہرین کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے ماہرین کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان پہنچیں گی تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں جہاں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں وہیں اسلام آباد سے ماہرین کی سکردو منتقلی بھی ممکن نہیں ہو سکی، حکام کے مطابق موسمی صورتحال بہتر ہوتے ہی انہیں متاثرہ علاقے میں پہنچا دیا جائے گا۔