سیاچن : سرچ آپریشن کے دوران جوانوں کی لائف جیکٹس برآمد

Siachen

Siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک)سیاچن کے گیاری سیکٹر میں پاک فوج کا سرچ آپریشن پندرویں روز بھی جاری ہے اور برفباری اور شدید یخ بستہ ہواوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے باوجود امدادی سرگرمیوں کو وسعت دی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن میں شامل پانچ سو سے زائد جوان، انجینئرز اور بھاری مشینری کی مدد سے ریسکیو آپریشن کو مزید وسعت دینے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق تین مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران برف تلے دبے جوانوں کی لائف جیکٹس، ادویات اور اگلو کے ٹکڑے ملے ہیں جو اصل مقام سے چھ سو میٹر دور پائے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملنے والے سامان سے برفانی تودے کی تباہ کاریوں اور شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ وہاں کام کرنے والے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ماہرین کے مطابق برفانی تودے نے صرف پانچ سکینڈ کے اندر یہ تباہ کاری مچائی ہے۔