بھارت (جیوڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بکرام سنگھ نے کہا ہے کہ سیاچن دفاعی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ اس محاذ پر بہت خون بہا ہے یہاں سے فوج پیچھے نہیں ہٹائی جانی چاہئے۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جب تک گلیشئر پر بھارت کا قبضہ ہے اس وقت تک چین اور پاکستان کی فوجیں آپس میں رابطہ نہیں کرسکتی ہیں اور اس سے لداخ محفوظ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ لداخ چین کی وادی چکس گم اور بلتستان کے درمیان ایک بڑی رکاوٹ ہے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے حکومت کواپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور اب اس پر منحصر ہے کہ وہ اس سلسلے میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔