جرمنی کے سیبسٹئن ویٹل نے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹائٹل مسلسل تیسری بار جیت لیا ۔ سیزن کی اختتامی ریس جینسن بٹن کے نام رہی۔ جرمنی کے سیبسٹئن ویٹل تین بار عالمی چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کرنے والے تیسرے نوجوان ڈرائیور بن گئے ۔ اس سے پہلے انہوں نے 2011 اور 2010 میں فارمولاون کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پچیس سالہ ویٹل نے بہترین ڈرائیونگ کے ساتھ سیزن میں سب سے زیادہ پوائنٹس بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔سیزن کی آخری برازیلین گراں پری ریس کے فائنل مقابلے میں برطانیہ کے جینسن بٹن سرفہرست رہے۔ انہوں نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ بائیس اعشاریہ چھ پانچ چھ سیکنڈمیں طے کیا۔سپین کے فرنینڈو الونسو کی دوسری اورمیزبان ملک کے فیلپے ماسا تیسری پوزیشن پر رہے۔