سیدنویدحیدرشاہ کوکنجاہ میں بلاتفریق ناجائزتجاوزات کاخاتمہ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں : محمد سلیم

کنجاہ(جی پی آئی)صدرانجمن تاجران کنجاہ،نائب صدرمسلم لیگ ن تحصیل گجرات میاں محمد سلیم کپڑے والا نے  اپنے بیان میں کہاہے کہ سی اویونٹ کنجاہ سیدنویدحیدرشاہ کوکنجاہ میںبلاتفریق ناجائزتجاوزات کاخاتمہ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی اویونٹ کنجاہ سیدنویدحیدرشاہ نے کنجاہ میں عرصہ درازسے کی گئی۔

ناجائزتجاوزات کاخاتمہ کرکے شہریوں مسافروں پیدل چلنے والوں کے دل جیت لئیے ہیں۔اس کے علاوہ انہوںنے جشن عیدمیلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پرصفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پران کواوران کی پوری ٹیم کومبارک بادپیش کرتاہوں۔اوروہ صیحح معنوں میں عوام کی خدمت کرکے اللہ تعالی کی خوشندی حاصل کررہے ہیں۔ اورامیدکرتے ہیں کہ وہ اسی طرح اپنی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔