سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ سیشن 2014-2013کیلئے الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے صدر مقرر
Posted on December 28, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ سیشن 2014-2013کیلئے الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے صدر مقررہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے صدررائو محمد ظفر نے سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ کو سیشن 2014-2013کیلئے دوبارہ ضلع گجرات کا صدر مقرر کیا ہے ۔ گزشتہ روز صوبائی نظم کی میٹنگ میں ضلع گجرات میں جاری خدمتِ خلق کے پراجیکٹس کی کارکردگی کومد نظر رکھتے ہوئے سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ کو دوبارہ ضلع گجرات کا صدر برائے سیشن 2014-2013 مقرر کیا گیا ہے۔
صوبائی نظم نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ سیشن میں بھی ضلعی صدر اسی طرح کام کو بہتر اور احسن طریقے سے آگے بڑھائیں گئے اور پنجاب کے عوام با لخصوص ضلع گجرات کے عوام کی فلاح و بہبود اور انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروفِ عمل رہیں گئے۔