سید منظر امام کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔نشاط محمد ضیاء قادری
Posted on January 18, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منظر امام کی شہادت کو ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے اور دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ شہید سید منظر امام کو اپنی جوار رحمت کی جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ شہید منظر امام قائد تحریک محترم الطاف حسین کے سچے سپاہی اور عوامی خدمت گزار نڈر اور باہمت انسان تھے۔
عوامی جذبے سے سرشار شہید سید منظر امام کی کمی عوام ہمیشہ محسوس کرینگے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید منظر امام شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے نشاط ضیاء قادری نے قتل کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ایم کیو ایم کا ہر کارکن انتہا پسندی ،جاگیردرانہ اور ظالمانہ نظام کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھے گا انہوں نے شہید منظر امام کی عوامی خدمت پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com