سیف علی خان نے معاوضہ بڑھا کر 25 کروڑ کر دیا

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ نواب سیف علی خان نے بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔ اگلی فلم کے لیے پچیس کروڑ روپے مانگ لیے۔سیف علی خان نے فلم دائریکٹر “تیگمانشو ،دھولیا “کی نئی فلم میں کام کرنے کے لیے پچیس کروڑ روپے مانگے اور حیرت انگیز طور پر ان کی یہ مانگ پوری بھی کر دی گئی۔ فلم کا نام “بلٹ راجہ” ہے جو ایک ایکشن سے بھرپور ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اب تک سب سے مہنگے اداکار سلمان خان ہیں جنھیں انکی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم “ایک تھا ٹائیگر” کے لئے ایک سو کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے۔