سیف کرینہ ولیمہ ، تقریب آج نئی دلی ہو گی

Saif-Kareena

Saif-Kareena

دلی (جیوڈیسک) نواب آف پٹودی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے ولیمے کی تقریب آج بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں ہوگی جس میں صدر پرناب مکھر جی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

سیلی بریٹی جوڑا آج کسی وقت ممبئی سے بذریعہ ہوائی جہاز دلی پہنچے گا ۔ ولیمے کی تقریب کا انعقاد شہر کے انتہائی پوش اور مہنگے علاقے اورنگ زیب روڈ پر کیا گیا ہے۔ تقریب میں بھارتی صدر پرناب مکرجی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ دوسرے مہمانوں میں وزیر اطلاعات و نشریات امیبکا سونی، دلی کی وزیر اعلی شیلا ڈکشٹ، توانائی کے وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللھ خاص طور پر شامل ہیں۔ ولیمے کی اس شاندار ضیافت میں بالی وڈ کے صف اول کے فنکاروں کی آمد متوقع ہے۔