بالی ووڈ (جیوڈیسک) کہاوت ہے کہ حریف کو اپنی پرسنل یا پروفیشنل لائف میں برداشت نہ کرنا ہی اصل جیت ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا امرتا سنگھ اور کرینہ کپور کے ساتھ۔ یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ کرینہ جلد ہی امرتا سنگھ کی سوتن بننے والی ہیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ وہ کرینہ کپور کو اپنے آس پاس برداشت نہیں کرسکتی۔ ایسا ہی انہوں نے شوٹنگ سیٹ پر کیا۔ انہوں نے سیٹ پر بیبو کو اگنور کیا۔ سیف علی خان کی پہلی بیوی امرتا سنگھ اور کرینہ کپور کا فلم شوٹ کے دوران آمنا سامنا ہوا میک اپ روم میں۔ امرتا نے جیسے ہی بیبو کا نام اپنے میک اپ روم کے سامنے دیکھا تو وہ وہاں سے چلی گئیں۔
خبر کی تصدیق اس وقت ہوئی جب کچھ ہی منٹوں بعد سیٹ پر پیغام دیا گیا کہ امرتا کا میک اپ روم چینج ہو چکا ہے۔ جب امرتا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں اس انڈسٹری میں نئی نہیں ہوں جو اس طرح کے واقعات کا سامنا نہ کر سکوں۔