سیلاب زدگان کیلئے صرف ایک ماہ کی خوراک رہ گئی

flood

flood

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وسائل تیزی سے ختم ہوتے جارہے ہیں اور بڑی تعداد متاثرین کو خوراک پینے کے صاف پانی اور دواں کی فراہمی رک جانے کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہیومین ٹیرین کو آرڈینیٹر ٹیمو پکالا کے مطابق سیلاب متاثرین کے پاس صرف ایک ماہ کی خوراک رہ گئی ہے۔ عالمی برادری سیلاب متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کرے۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ نے متاثرین کیلئے 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی اب تک صرف ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرکی رقم وصول ہوئی ہے۔ مزید امداد نہ ملی تو بڑی تعداد میں متاثرین کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
اقوام متحدہ کے مطابق ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فوری ضرورت ہے، دو لاکھ پچھہتر ہزار افراد کو خوراک، دو لاکھ چھیانوے لوگوں کو طبی امداد اور کم از کم ایک لاکھ پچھہتر کو قیام کی سہولتوں کی فوری ضرورت ہے۔