سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کی تاریخ میں اضافہ

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کی تاریخ 24 اگست تک بڑھا دی ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق جولائی 2012 کے لئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کی تاریخ میں 24 اگست جبکہ جنرل سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں 27 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

تاریخ میں اس توسیع کا اطلاق تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان پر ہوگا، ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع عید اور یوم آزادی کی تعطیلات کے باعث ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے کی گئی ہے۔