سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ بالا جواز ہے۔ بلڈرز

Cement

Cement

پاکستان : (جیو ڈیسک) ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیمنٹ کارٹل کی جانب سے ناجائز منافع خوری کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر نے کا اعلان کیا ہے۔

کیپ کے چیئرمین احمد غزل عثمانی اور آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ سیمنٹ کارٹل کی جانب سے قیمتوں میں بلا جواز اضا فہ سراسر ناجائز منافع خوری ہے اس نے تعمیراتی صنعت پر نہایت منفی اثرات مرتب کیے ہیں جس سے نہ صرف رہائشی سہولیات عوام کی دسترس سے باہر ہو تی جا رہی ہیں بلکہ افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع بھی کم ہو تے جا رہے ہیں اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ 70 سے زائد دیگر صنعتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جب ملک میں اٹھاسی لاکھ مکانات کی کمی ہے اگر تعمیراتی صنعت اپنی سر گر میاں بند کر دے تو اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کا سیلاب کتنی شدت سے آئے گا۔