کولمبو(جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے سیمی فائنل میں شکست کا ذمے دار مڈل آرڈر بیٹنگ کی ناکامی کو قرار دیا ہے جبکہ سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیا ہے۔
کولمبو میں ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل کے بعد محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اچھی کارکردگی پیش کی لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ کی ناکامی کی وجہ فائنل میں نہ جاسکے۔
سری لنکن کپتان کا کہنا تھاکہ شائقین کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ٹیم میں جذبہ پیدا ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے پندرہ رنز کم بنے تھے لیکن بولرز نے اچھی گیند کرکے میچ جتوا دیا۔