ورلڈ ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے، آل رؤانڈ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کپتان محمد حفیظ کا تھا جبکہ زیادہ کھلاڑی ان کے حق میں تھے۔
ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کے بعد واپسی پر انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی، سیمی فائنل میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کپتان کا تھا، زیادہ تر کھلاڑی مجھے کھلانے کے حق میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں مکمل فٹ تھا مجھے ٹی 20کے چار میچوں میں نہیں کھلایا گیا۔ سری لنکا کیخلاف کھلایا جاتا تو میچ وننگ کردار ادا کرتا، ٹیم ہار رہی تھی اور مجھے باہر بیٹھ کر افسوس ہو رہا تھا۔