اسلام آباد (جیوڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں کمیٹی کے ارکان نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ، جہاں پاک فضائیہ کے حکام کی جانب سے میڈیا کی موجودگی میں کمیٹی کو بریفنگ دینے سے انکار کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید بریفنگ میڈیا کیلئیاوپن رکھنا چاہتے تھے ، تاہم ایئرہیڈ کوارٹرز کے حکام کا آف دی ریکارڈ بریفنگ پر بار بار اصرار کرتے رہے ، ائیر ہیڈ کوارٹرز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ قومی اداروں کے معاملات میڈیا اور عوام سے چھپانے کی روایت کا طلسم ٹوٹنا چاہئے۔