سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور دفاعی پیداوار کوکل جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں دفاعی معاملات پر بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں پاک فوج کے اعلی حکام ارکان کو عسکری پہلوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کو شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ ملکی دفاعی معاملات اور خطے کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ جی ایچ کیو کی جانب سے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کو بھی بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم کمیٹی کے ارکان نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ بریفنگ کا اہتمام پارلیمنٹ ہاس میں ہی کیا جائے۔