سینیٹ کے انتخابی نتائج سے پیدا ہونے والی صورت حال اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ایوان صدر میں ہو رہا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب میں سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ایک امیدوار کی ناکامی کی وجوہات کا تعین ہو گا۔
صدارتی ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ہو یا کوئی اور غلطی اس کی تحقیقات ہونگی۔ پارٹی قیادت نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔