سینڈی طوفان سے متاثرہ امریکی ریاستوں میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے

Sandy Storm America

Sandy Storm America

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں چونسٹھ سے زائد افراد کی جانیں لینے کیبعد سینڈی طوفان کینیڈاکے مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا، دوسر ی طرف متاثرہ امریکی ریاستوں میں معمولات زندگی بحال ہونیلگے ہیں۔ صدراوباما آفت زدہ ریاست نیو جرسی پہنچ گئے۔پیر کو آنے والا سمندری طوفان سینڈی کئی امریکی ریاستوں میں نظام زندگی تہس نہس کرنے کے بعد کینیڈا پہنچ گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں شدید بارش اور سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی طوفانی ہواں نے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا۔

بجلی کانظام منقطع ہونے سے جنوبی اونٹیریو اور کیوبک کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ نووا سکوٹیا میں بھی ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ سینڈی کی طوفانی ہواں نے امریکی ریاستوں نیویارک، نیوجرسی، ورجینیا اور دیگر ریاستوں میں شدید تباہی پھیلائی۔ تاہم طوفان گزرجانے کے بعد متاثرہ علاقوں میں کاروباراوردیگر سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔ نیویارک میں ایئرپورٹس، سرکاری دفاتر اور اسکولوں کے آج کھلنے کی امید ہے جبکہ نیویارک سب وے کی سروس کل تک بحال ہوجائیگی۔

نیو جرسی کے گورنر کے مطابق سہولیات کی بحالی میں آٹھ سے دس دن لگ سکتے ہیں۔ تاہم نیو ورک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ جزوی طورپر بحال ہونے کی امید ہے۔ صدر اوباما طوفان سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے نیو جرسی پہنچ گئے۔ وہ کل پھر سے اپنی صدارتی مہم کا آغازکرتے ہوئے امریکی ریاست نیواڈا، کلوراڈو اور وسکونسن کا دورہ کریں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر موسم اسی طرح رہا تو چھ نومبرکو پولنگ کا عمل متاثرہو سکتا ہے جس سے انتخابی نتائج پر بھی خاصا اثر پڑے گا۔