سینڈی طوفان کو معمولی نہ سمجھا جائے، اوباما

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے شہریوں کو خبردار زکہ سینڈی طوفان کو معمولی نہ سمجھا جائے۔واشنگٹن میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے صدراوباما کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں سمیت تمام مقامات پرطوفان سے بچا کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچا دیا گیا ہے جبکہ املاک کی حفاظت کا بھی بھرپور انتطام کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ طوفان کو معمولی نہ سمجھا جائے، شہری اپنے اردگرد نظررکھیں اور مصیبت میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔