سینیئر صحافی دائوودد خالد، مقصود خالد اور خالد فاروق کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Lahore

Lahore

لاہور (سٹاف رپورٹر) سینیئر صحافی دائوودد خالد، مقصود خالد اور خالد فاروق کی والدہ طویل علالت کے بعد لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ جگر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ جنہیں بعدازاں میانی صاحب قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر سلیمان شاہد، ایڈمنسٹریٹر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر، ، اہم ایس سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر فیاض بٹ،سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد، انور غفور،یم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم، سابق ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال ڈاکڑ مشتاق، کرنل افتخار، ڈاکٹر یحیٰ سلطان، سید علوی، ڈاکٹر افتخار سمیت صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، س پی ایف یو جے کے سیکٹری رانا عظیم ، ممبر گورننگ باڈی شاہد چوہدری ، قاسم رضا ، ایوب اعوان ، سینیئرر نائب صدر لاہور پریس کلب ذوالفقار علی مہتو، پی یو جے پنجاب کے صدرشہزاد بٹ، قاضی طارق عزیز، رئیس انصاری، روزنامہ مشرق کی چیف نیوز ایڈیٹر عرفان سلیم، سینیئر کرائم رپورٹر مرزا ندیم بیگ، ساجد خان ، طارق گشکوری ،ر اناامجد جہانگیر ، حافظ عاصم اکبر ، ، انور ساجد، حامد ، خرم شہزاد، ضمیر آفاقی، عامر وقاص ، غلام مرتضیٰ باجوہ ، ڈاکٹر خواجہ احمد، مطلوب شاہ، زاہد کمبوہ، اخلاق علی خان، حاجی عید محمد ، بیورو چیف سیون نیوز فیصل درانی، میاں نصیر احمد اورہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ واضح رہے مقصود خالد روزنامہ مشرق میں سینیئر ہیلتھ رپورٹر ہیں۔ مرحومہ کی رسم قل آج بعد از نماز ظہرادارہ تعلیمات مجددیہ 400 شادمان کالونی جیل روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔