سینیٹ کیلئے امیدواروں کے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہو گی چون نشستوں کیلئے ایک سو ساٹھ سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل دو روز جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں بیس اور اکیس فروری کو داخل کرائی جا سکیں گی۔ جن کی سماعت بائیس اور تئیس فروری کو ہو گی۔
امیدوار اپنے کاغذات چوبیس فروری کی سہ پہر تک واپس لے سکیں گیجس کے بعد اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔