ٰ(جیو ڈیسک) سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے۔ پینتالیس نشستوں پر اٹھانوے امیدوار مدمقابل ہیں۔ سینیٹرز کے انتخاب کیلئے پولنگ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ سندھ اسمبلی میں پہلا ووٹ صوبائی وزیر روف صدیقی نے کاسٹ کیا۔
بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اسلم بھوتانی نے سب سے پہلے ووٹ ڈالا۔ خیبرپختون خوا ہ میں شاہ حسین نے پہلے ووٹ ڈالا۔
سینیٹ کی چون نشستوں میں سے نو امید وار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں سینیٹ کی سات جنرل نشستوں پر مقابلہ ہے۔ سندھ کی دس نشستوں پر تیرہ امید وار، بلوچستان کی بارہ نشستوں پر اکتالیس، خیبر پختونخوا کی بارہ نشستوں پر بیس اور فاٹا کی چار نشستوں پر گیارہ امید وار آمنے سامنے ہیں۔
اسلام آباد کی دو نشستوں پر امید وار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں میں ہو رہی ہے۔ فاٹا کی نشستوں کیلئے بیلٹ بکس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں رکھا گیا ہے۔