سینیٹ کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے دوبارہ ہوگا جس میں دہری شہریت کے حوالے سے بائیسواں ترمیمی بل پیش ہونے کے امکانات ہیں۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت چیرمین سید نیر حسین بخاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے بعد دہری شہریت کے حامل پاکستانی انتخابات میں حصہ لے سکیں گے تاہم رکن پارلیمنٹ کے حلف سے قبل ان کو دہری شہریت سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
اس کے علاوہ گریڈ بیس سے بائیس کے سرکاری افسران کی دہری شہریت پر پابندی ہوگی۔ توقع ہے کہ کارروائی کے بعد اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا جائے گا۔