سینیٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دس نکاتی چارج شیٹ پیش کردی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں داخل ہوتے ہی ان کو گرفتار کیا جائے۔ سینیٹ کا اجلاس چیرمین فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہوا۔ رضا ربانی نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا مشرف پر بینظیربھٹو اوراکبر بگٹی قتل کی چارج شیٹ آتی ہے، ان کی گرفتاری حکومت کافرض ہے۔ سینیٹ میں بھارتی پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا گیا۔ قائد حزب اختلاف عبدالغفور حیدری، راجہ ظفر الحق، پروفیسر خورشید، زاہد خان اور دیگر اراکین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کرنے چاہیے۔