ایم کیو ایم نے سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کیلئے چارحتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے ناموں کی الطاف حسین نے بھی توثیق کر دی۔
سینٹ کی جنرل نشستوں پر ایم کیو ایم کی طرف سے سید مصطفی کمال اور سید طاہر مشہدی امیدوار ہوں گے ۔ جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر نسرین جلیل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر فروغ نسیم امیدوار ہوں گے۔
متحدہ نے سینیٹ انتخابات میں سندھ کی بارہ نشستوں پر پندرہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن امیدواروں کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ان کے سوا دیگر تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینگے۔