سینیٹ کے انتخابات دو مارچ کو ہوں گے

Senate election

Senate election

سینیٹ کی چون نشستوں پر انتخابات دو مارچ کو ہوں گے، جس کیلئے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔

سینٹ کے امیدوار چودہ فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں ۔ گیارہ مارچ کو سینیٹ کے پچاس ارکان ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ اقلیتوں کی چار نشستوں کے اضافے کے ساتھ انتخابات چون نشستوں پر کرائے جائیں گے۔

خالی ہونے والی نشستوں میں چاروں صوبوں کی گیارہ گیارہ وفاق اور فاٹا کی چھ نشستیں شامل کاغذات کی جانچ پڑتال سترہ فروری تک مکمل کی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست چوبیس فروری کو جاری ہو گی۔