سینیگال: دارالحکومت میں صدر اور عدلیہ کیخلاف پر تشدد مظاہرے

senegal

senegal

سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں عدالت کی جانب سے صدر عبدالحئی ویدے کو تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت دینے پر فسادات پھوٹ پڑے۔
عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر ٹوٹ پڑے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین نے ایک کار کو پلٹ کر روڈ بلاک کردی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کوئی شخص دو مرتبہ سے زیادہ ملکی صدر نہیں بن سکتا، لیکن پچاسی سالہ صدر تیسری مرتبہ بھی صدر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
یہ بات دلچسپی کی حامل ہے کہ عدالتی کونسل میں شامل تمام ججوں کی بھرتیاں صدر نے کی ہیں۔ مظاہرین نے ایک ملکی موسیقار کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دیے جانے کے خلاف بھی اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔