سیول: جنوبی کوریا میں موصلہ دھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد اکہتر ہوگئی ہے۔ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ جنوبی کورین حکام کے مطابق موصلہ دھار بارش نے دارالحکومت سیول کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچادی ہے۔ مٹی کے تودرے گرنے سے کئی افراد دب گئے ہیں۔ جبکہ عمارتوں میں کیچڑ اور مٹی بھرجانے سے درجنوں افراد ہلاک متعدد لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ زیادہ جانی و مالی نقصان پہاڑی تفریحی علاقوں میں ہوا۔