سیٹھ غلام محی الدین پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں, بیرسٹر منصور سرور
Posted on March 11, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: سیٹھ غلام محی الدین پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ، انکی پارٹی کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں اور انکی شاندار کارکردگی پر پاکستان تحریک انصاف کو فخر ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل آرگنائزر بیرسٹر منصور سرور نے ضلعی جنرل سیکرٹری نوازش علی شیخ اور صدر آرگنائزر تحصیل سرائے عالمگیر حلقہ پی پی 114سیٹھ غلام محی الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سیٹھ غلام محی الدین کی پریس ریلز کے مطابق بریسٹر منصور سرور نے بتایا ہے کہ مقامی اخبارات میں انکے حوالے سے لگنے والی خبریں جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ، سیٹھ غلام محی الدین حلقہ پی پی 114کے آرگنائزر اور تحصیل سرائے عالمگیر کے صدر ہیں پریس ریلز میں آرگنائزر حلقہ پی پی 114سیٹھ غلام محی الدین نے بتایا کہ انہوں نے اعلیٰ قیادت سے اس مسئلہ پر تفصیلی گفتگو کی ہے جس کے مطابق بہت جلد جماعت میں الیکشن کروائے جا رہے ہیں اور جمہوری طریقہ سے پارٹی کے مخلص وفادار افراد منتخب ہونگے ، سیٹھ غلام محی الدین نے بتایا کہ ٹکٹوں اور عہدوں کی دوڑ میں شامل ہونے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ، ہماری پاکستان تحریک انصاف کیلئے خدمات اور کارکردگی قائدین اور عوام کے سامنے ہیں ، ہمارا مشن عمران خان کا وژن اور سوچ پیغام کی صورت میں عوام تک پہنچانا ہے ، جس کے لئے ہم نے حلقہ پی پی 114بھر میں قائد تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا ہے ، ہم ملک کی سلامتی اور وطن عزیز کو بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔