سیکرٹری اسمبلی کیخلاف اخباری پروپیگنڈہ محض چند شر پسند اور مایوس ذہن کے عناصر کی ذہنی اضطراب ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری اسمبلی کیخلاف اخباری پروپیگنڈہ محض چند شر پسند اور مایوس ذہن کے عناصر کی ذہنی اضطراب ہے سیکرٹری اسمبلی قوائد و ضوابط کے تحت تعینات ہوئے انکاتمام تعلیمی ریکارڈ شاندار ہے اور کسی قسم کے شک و شعبہ سے بالا تر ہے موصوف قبل ازیں بطور سینئر قانون دان ہائی کورٹ میں وکالت اور پبلک پراسیکیوٹر اور احتساب بیورو میں ڈپٹی پراسیکیوٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں موصوف ہائی کورٹ کے جج بننے کے اہل تھے اور اسی اہلیت کے پیش نظر انہیں سیکرٹری اسمبلی لگایا گیا۔

ان کیخلاف پروپیگنڈہ اسمبلی میں موجود بعض ایسی کالی بھیڑیں کر رہی ہیں جو گزشتہ کافی عرصہ سے کماؤ پوسٹوں پر بیٹھ کر کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ رنگ رہے تھے سپیکر اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی نے ان کرپٹ عناصر کو کماؤ پوسٹوں سے تبدیل کردیا جس کی وجہ سے کالی بھیڑیں قبل ازیں سپیکر اسمبلی کیخلاف میڈیا ٹرائل کرتے رہے ہیں اور اب سیکرٹری اسمبلی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسمبلی ترجمان کیمطابق سپیکر اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی آزادکشمیر اسمبلی سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کر چکے ہیں لہٰذا ایسے عناصر کا پروپیگنڈہ انکے کسی کام آنے کا نہیں اور نہ ہی سپیکر اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی ایسے ہتھکنڈوں سے مر غوب ہونگے ۔