لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شاہدرہ کے علاقہ میں کھانسی کا ناقص شربت پینے والے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئی واقع کا سیکرٹری صحت پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں کھانسی کا ناقص شربت پینے والے افراد میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہوچکی ہے۔
جبکہ ابھی بھی متعدد افراد میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس نے شاہدرہ سے تین میڈیکل سٹورزمالکان کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے واقع کا سیکرٹری صحت پنجاب نے نو ٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہلیتھ سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔